رسائی کے لنکس

روس: عیدالاضحی پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام


ماسکو سے تقریباً سات سو کلومیٹر مشرق میں یہ شہر دریائے وولگا کے کنارے پر واقع ہے اور اس کی آبادی دس لاکھ سے زیادہ ہے۔

روس کے سیکیورٹی عہدے داروں نے کہاہے کہ پولیس نے تاتارستان میں دو مشتبہ افراد کو ہلاک کردیا جو ایک بڑے دینی راہنما کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

قازان میں ہلاک کیے جانے والے دونوں افراد کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ جمعرات کو عیدالاضحی کے موقع پر دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے

صوبائی دارالحکومت میں اس کارروائی کے دوران دوطرفہ فائرنگ میں فیڈرل سیکیورٹی فورس کا ایک اہل کار بھی ہلاک ہوگیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں اپارٹمنٹ بلڈنگ میں آگ بھڑک اٹھی اورپولیس اور آگ بجھانے والے عملے نے کئی شیر خوار بچوں سمیت وہاں سے لوگوں کو بحفاظت نکال لیا۔

ماسکو سے تقریباً سات سو کلومیٹر مشرق میں یہ شہر دریائے وولگا کے کنارے پر واقع ہے اور اس کی آبادی دس لاکھ سے زیادہ ہے۔

روس کے انٹیلی جنس عہدے داروں کا کہناہے کہ ہلاک کیے گئے مشتبہ افراد تین ماہ قبل تاتارستان کے ایک مذہبی عالم عدلس فیضوف اور ان کے نائب ولیداللہ یعقوبوف پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔

حکام نے ہلا ک کیے جانے والے افراد کی شناخت رابرٹ ولادیف اور رسلان کاشابوف کے ناموں سے ظاہر کی ہے۔
XS
SM
MD
LG