رسائی کے لنکس

آسٹریلیا: ریل گاڑی اور ٹرک میں ٹکر، ایک شخص ہلاک


People walk around Viktor Yanukovych's countryside residence in Mezhyhirya, outside Kyiv, Feb, 22, 2014.
People walk around Viktor Yanukovych's countryside residence in Mezhyhirya, outside Kyiv, Feb, 22, 2014.

وکٹوریا ٹرانسپوٹیشن کے ایک عہدے دار نے کہاہے کہ حادثے میں ریل گاڑی کے ڈرائیور کی کوئی غلطی نہیں تھی۔

آسٹریلیا میں ہفتے کے روز مسافر ٹرین کے حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق میلبرن جانے والی مسافر گاڑی ایک بڑے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے۔

وکٹوریا ٹرانسپوٹیشن کے ایک عہدے دار نے کہاہے کہ حادثے میں ریل گاڑی کے ڈرائیور کی کوئی غلطی نہیں تھی جب کہ پولیس اور تفتیشی عہدے داروں کا کہناہے کہ ابھی تک حادثے کی وجہ نامعلوم ہے اور حقائق تک پہنچنے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔

پولیس کا کہناہے کہ حادثے میں شدید زخمی ہونے والا ایک 30 سالہ شخص بعدازاں اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

حکام نے بتایا کہ مسافر گاڑی کا ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوا ہے جب کہ ٹرک ڈرائیور کو معمولی زخم آئے ہیں۔
XS
SM
MD
LG