رسائی کے لنکس

روسی وزیر دفاع کرپشن کے الزام میں برطرف


روس کے نئے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو(فائل)
روس کے نئے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو(فائل)

روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ایک سرکاری کمپنی کی جانب سے سستے داموں فوجی املاک ایک تجارتی کمپنی کو بیچنے پر مقدمہ قائم کیا تھا۔

روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے وزیر دفاع کے خلاف رشوت ستانی اور بدعنوانی کے اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے انہیں اپنے عہدے سے برطرف کردیا ہے۔

مسٹر پوٹن نے منگل کے روز اناطولی سردیوکوف کو اپنے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ ایمرجنسی امور کے سابق وزیر اور گورنر سرگئی شوئی گو کو وزیر دفاع مقرر کردیا۔

نئے وزیر دفاع کو صدر پوٹن کے وفادارساتھیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

برطرفی کے اس حکم سے چند ہفتےپہلے روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ایک سرکاری کمپنی کی جانب سے سستے داموں فوجی املاک ایک تجارتی کمپنی کو بیچنے پر مقدمہ قائم کیا تھا۔

اس سودے میں حکومت کو تقریباً 10 کروڑ ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑاتھا۔

گذشتہ کئی برسوں سے روس کی فوج پر رشوت ستانی اوربدعنوانی کے الزامات لگ رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG