رسائی کے لنکس

ایوان نمائندگان میں ری پبلکنز اور سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی برتری کا امکان


ورجینیا کے کانگریس مین ایرک کینٹر الیکشن میں کامیابی کے بعد
ورجینیا کے کانگریس مین ایرک کینٹر الیکشن میں کامیابی کے بعد

امریکی ایوان نمائندگان 435 نشستوں پر مشتمل ہے اور ڈیموکریٹس کو اس ایوان کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے مزید 25 نشستیں درکار ہوں گی۔

بظاہر ایسا دکھائی دے رہاہے کہ امریکہ کے نئے صدر کو ایک ایسے ایوان نمائندگان کے ساتھ کام کرنا پڑے گا جس میں اکثریت ڈیموکریٹس کی ہوگی۔

ووٹوں کی گنتی کے مطابق ایوان نمائندگان معمولی تبدیل ہوسکتا ہے جب کہ ایوان میں ری پبلیکنز کی اکثریت برقرار رہے گی، کیونکہ زیادہ تر ریاستوں میں ووٹروں نے دونوں پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے ارکان کی اکثریت کو دوبارہ منتخب کرلیا ہے۔

ایسا دکھائی دیتا ہے کہ ری پبلیکن پارٹی کے راہنما جان بونیر ، جن کا تعلق ایک اہم ریاست اوہائیو سے ہے ، اسپیکر کے طور پر اپنی نشست برقرار رکھنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔جب کہ ریاست ورجینیا سے، سخت مقابلے کے ذریعے جیتنے کے بعد ایرک کینٹر ایوان میں اکثریتی راہنما کی اپنی حیثیت دوبارہ لینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

امریکی ایوان نمائندگان 435 نشستوں پر مشتمل ہے اور ڈیموکریٹس کو اس ایوان کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے مزید 25 نشستیں درکار ہوں گی۔

سینیٹ کی نشستوں کے لیے کئی اہم ریاستوں میں سخت مقابلہ ہے ۔ ڈیموکریٹس نے میساچوسٹس میں ری پبلیکن امیدوار کو شکست دے دی ہے جب کہ اوہائیو میں سخت مقابلہ جارہی ہے۔

ڈیموکریٹس نے انڈیانا کی اہم نشست بھی اپنے نام کر لی ہے۔

فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹک سینیٹر بل نیلسن نے خود کو دوبارہ منتخب کرنے پر اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ووٹر سینیٹ کی ایک تہائی نشستوں کے لیے ووٹ دیے ہیں۔ اس وقت سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی برتری ہے۔ اب تک کے نتائج کے مطابق سینیٹ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے ڈیموکریٹس کو مزید چارنشستوں کی ضرورت ہے۔
XS
SM
MD
LG