رسائی کے لنکس

روس: وزیرِ دفاع کے بعد فوج کے سربراہ بھی تبدیل


روس کے صدر ولادی میر پوٹن(فائل)
روس کے صدر ولادی میر پوٹن(فائل)

جنرل گراسی موو چیچنیا کی ایک جنگ میں روسی فوجی دستوں کی قیادت کرچکے ہیں۔

روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے نئے وزیر دفاع کے تقرر کے محض چندروز بعد فوج کے سربراہ کو بھی تبدیل کردیا ہے۔

مسٹر پوٹن نے جمعے کے روز جنرل ویلری گیراسی موو کو نکولائی مکاروف کی جگہ نیا آرمی چیف مقرر کرنے کا اعلان کیا۔

جنرل گراسی موو چیچنیا کی ایک جنگ میں روسی فوجی دستوں کی قیادت کرچکے ہیں۔

اس سے قبل منگل کے روز مسٹر پوٹن نے وزیر دفاع اناطولی سردیوکوف کو برطرف کرکے سابق وزیر برائے ہنگامی امور سرگئی شوئی گو کو وزیر دفاع مقرر کیاتھا۔ وہ ماسکو کے گورنر بھی رہ چکے ہیں اور انہیں مسٹر پوٹن کے وفاداروں میں شمار کیا جاتا ہے۔

سردیوکوف کے خلاف ان دنوں بدعنوانی اور رشوت ستانی کی تحقیقات جاری ہیں۔

حالیہ ہفتوں میں روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ارزاں نرخوں پر فوجی املاک ایک تجارتی کمپنی کو بیچنے کا مقدمہ قائم کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اس سودے میں حکومت کو بڑے پیمانے پر نقصان برداشت کرنا پڑا۔
XS
SM
MD
LG