رسائی کے لنکس

فلوریڈا کے انتخابی نتیجے کااعلان، صدر اوباما جیت گئے


فلوریڈا میں کامیابی سے صدر اوباما نے ان دس میں سے نو ریاستیں جیت لی ہیں جنہیں 6 نومبر کے انتخاب میں پانسہ پلٹنے والی ریاستیں قرار دیا گیاتھا۔

صدر براک اوباما کو اس ہفتے کے عام انتخابات میں امریکی ریاست فلوریڈا میں بھی فاتح قرار دے دیا گیاہے۔

اس ریاست میں مسٹر اوباما کا اپنے ری پبلیکن حریف مٹ رامنی کے ساتھ انتہائی سخت مقابلہ تھا اور اس کانتیجہ آنے میں چار دن لگے۔

صدر براک اوباما اس سے قبل 50 ریاستوں کے مجموعی 538 الیکٹورل ووٹوں میں سے 303 ووٹ حاصل کرنے کے بعد پہلے ہی کامیاب قراردیے جاچکے ہیں۔ انہیں کامیابی کے لیے کل 270 الیکٹورل ووٹ درکار تھے۔

ریاست فلوریڈا میں کامیابی کے بعد ان کے حاصل کردہ الیکٹورل ووٹوں کی تعداد332 ہوگئی ہے۔

ملک کے جنوب میں واقع یہ واحد ریاست تھی جہاں منگل کو ڈالے گئے ووٹوں کا نتیجہ آنا باقی تھا۔

فلوریڈا کے ڈیپارٹمنٹ آف سٹیٹ نے کہاہے کہ مسٹر اوباما نے اس ریاست میں ڈالے گئے کل ووٹوں میں سے 50 فی صد ووٹ حاصل کیے ہیں جب کہ ان کے مدمقابل کو 49 اعشاریہ ایک فی صد ووٹ ملے ہیں۔ دونوں امیدواروں کے درمیان ووٹوں کا فریق تقریباً 74 ہزار ہے۔چونکہ یہ فرق صفر اعشاریہ پانچ فی صد سے زیادہ ہے اس لیے اب کوئی فریق دوبارہ گنتی کی درخواست نہیں دے سکتا۔

ریاست فلوریڈا کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 29 ہے ۔ وہاں سے کامیابی کے بعد مسٹر اوباما کے الیکٹورل ووٹ بڑھ کر 332 ہوگئے ہیں جب کہ مسٹر مٹ رامنی نے کل 206 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔

فلوریڈا میں کامیابی سے صدر اوباما نے ان دس میں سے نو ریاستیں جیت لی ہیں جنہیں 6 نومبر کے انتخاب میں پانسہ پلٹنے والی ریاستیں قرار دیا گیاتھا۔ان میں کولوریڈو، آئیوا، نیوہمشائر، اوہائیو، پنسلوانیا، ورجینیا ، وسکانسن اور نارتھ کیرولائنا شامل ہیں۔
صدر اوباما نارتھ کیرولائنا میں مٹ رامنی سے ہار گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG