رسائی کے لنکس

یونان کے لیے 44 ارب ڈالر کی منظوری


یونان کے ایک بینک کے سامنے سرکاری بانڈز کی واپسی کے لیےاحتجاج
یونان کے ایک بینک کے سامنے سرکاری بانڈز کی واپسی کے لیےاحتجاج

یونان کے وزیر خزانہ نے نئے قرضے کو اپنے ملک کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے یونان کو اپنے قدموں پر دوبارہ کھڑا ہونے میں مدد ملے گی۔

یورو زون کے وزرائے خزانہ نے یونان کے لیے مزید امدادی فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد گذشتہ کئی ہفتوں سے گردش کرنے والے ان خدشات کا خاتمہ ہوگیا ہے کہ قرضوں میں گھرا ملک یونان اپنی مالیاتی ذمے داریوں میں ناکامی کے بعد ایک نادہند ملک بن سکتا ہے۔

وزرائے خزانہ نے جمعرات کو اپنے اجلاس میں اپنے قرضوں سے چھٹکارے کے لیے ایتھنز کے لیے 44 ارب ڈالر کی منظوری دی۔

یورپی یونین نے یہ اقدام ، یونان کی حکومت کی جانب سے اس ہفتے پرائیویٹ سرمایہ کاروں سے 41 ارب ڈالر مالیت کے سرکاری بانڈزکی خریداری کے بعد کیا۔

یونان کے وزیر خزانہ انتھونس سمارس نے نئے قرضے کو اپنے ملک کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے یونان کو اپنے قدموں پر دوبارہ کھڑا ہونے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ قرضوں کے بحران سے نکلنے کے لیے یونان کے عوام نے جوقربانیاں دی ہیں، وہ رائیگاں نہیں گئیں۔
XS
SM
MD
LG