رسائی کے لنکس

اسرائیلی وزیر خارجہ لیبرمین مستعفی


مستعفی ہونے والے اسرائیلی وزیر خارجہ لیبرمین(فائل)
مستعفی ہونے والے اسرائیلی وزیر خارجہ لیبرمین(فائل)

لبیر مین کی جانب سے استعفے کا اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انتخابات میں صرف ایک ماہ باقی رہ گیا ہے۔

اسرائیل کے وزیر خارجہ ایویگڈور لیبرمین نے اٹارنی جنرل کی طرف سے اس الزام کے بعد کہ وہ قابل بھروسہ نہیں رہے، اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

لبیر مین کی جانب سے استعفے کا اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انتخابات میں صرف ایک ماہ باقی رہ گیا ہے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ ان کے اس اقدام سے لیبرمین اور وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو کی قدامت پسند پارٹی کے ووٹ بینک کو فائدہ یا نقصان ہو گا۔

لیبر مین قوم پرستی پر مبنی اپنے خیالات کا کھلے عام اظہار کرتے رہے ہیں ، اور یہ ان کی انتخابی مہم کا ایک اہم پہلو رہاہے۔

اسرائیل کے اٹارنی جنرل نے جمعرات کے روز یہ کہاتھا کہ لیبر مین نے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے۔
XS
SM
MD
LG