رسائی کے لنکس

تمباکو نوشی ایک خاموش قاتل

عالمی ادارہٴ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ایک طبی جائزے میں بتایا گیا ہے کہ تمباکو نوشی ایک ایسا وبائی مرض ہے جِس سے انسانی صحت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تمباکو نوشی کی عادت کی وجہ سے ہر سال تقریبا ً 60 لاکھ لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ اِن اعداد و شمار میں، 50لاکھ ایسے افراد شامل ہیں جو براہِ راست سگریٹ کے عادی ہیں، جب کہ تقریباً چھ لاکھ وہ لوگ ہیں جو سگریٹ نوشی نہ کرتے ہوئے بھی اِس کے دھوئیں سے متاثر ہوتے ہیں۔ عالمی ادارہٴ صحت کا کہنا ہے کہ تمباکو نوشی کی وجہ سے ہر چھ سیکنڈ میں ایک انسان اپنی جان کھو دیتا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG