رسائی کے لنکس

سندھ کے صوفی بزرگ لعل شہباز قلندر کے مزار پر عقیدت مندوں کا رش

سندھ کے مشہورصوفی بزرگ لعل شہباز قلندر کا مزار سندھ کے علاقے سیہون شریف میں قائم ہے جہاں مسلمان سمیت مختلف مذہب سے تعلق رکھنےوالے ہزاروں عقیدت مند یہاں کا رخ کرتے ہیں اور منتیں مرادیں مانتے ہیں۔ شہباز قلندر کا مزار سنہ 1365 میں تعمیر کیا گیا جو تاریخی اعتبار سےکافی اہمیت کا حامل ہے۔ سندھ کے مشہور صوفی بزرگ' لعل شہباز قلندر' کا اصل نام عثمان مروندی تھا لعل شہباز صوفی بزرگ ہونے کے ساتھ ساتھ شاعر اور فلسفی بھی رہے ہیں۔ انھیں سندھی، فارسی، عربی، ترکی اور سنسکرت میں مہارت حاصل تھی۔

XS
SM
MD
LG