رسائی کے لنکس

ویٹرنز ڈے—امریکہ میں سابق فوجیوٕں کو خراجِ تحسین

ہر سال 11 نومبر کو امریکہ میں ’ویٹرنز ڈے ‘منایا جاتا ہے، جِس موقعے پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوتی ہے۔ اِس دِن ،اُن سابق فوجیوں کو خراج ِتحسین پیش کیا جاتا ہے جنہوں نے جنگ ِعظیم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔ یہ دِن منائے جانے کی تاریخ تقریباً ایک صدی پرانی ہے۔ امریکہ میں یہ دن 11نومبر 1919ء میں اس کے اتحادیوں اور جرمنی کےمابین جنگِ عظیم اول کے خاتمے کا معاہدہ طے پانےکی سالگرہ کے طور پر منایا گیا تھا پیر کے روز، صدر اوباما نے واشنگٹن کے قریب آرلگنٹن کے قبرستان میں منعقدہ ایک یادگارتقریب میں شرکت کی جہاں اُنھوں نے جنگوں میں جانیں نثار کرنے والے امریکی فوجیوں کی یادگاروں پر پھول چڑہائے۔

XS
SM
MD
LG