رسائی کے لنکس

میکسیکو میں کچھووں کا تحفظ

میکسیکو کی حکومت نے 20 برس قبل سمندری کچھووں کے تحفظ کا منصوبہ شروع کیا، جس کے تحت اس آبی حیات کے لیے محفوظ علاقوں کے قیام کے علاوہ کچھووں کے انڈوں کا تحفظ کرنے والے مقامی افراد کے لیے معاوضے کا نظام بھی متعارف کروایا گیا۔ سمندری کچھووں کا شکار ناصرف اُن کے چمڑے بلکہ گوشت کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔ میکسیکو کے علاقے ٹوماٹلن میں آج کل کچھووں کے بچوں کو سمندر میں چھوڑا جا رہا ہے۔ اگرچہ کچھوے لاکھوں کی تعداد میں انڈے دیتے ہیں، لیکن ان میں سے پیدا ہونے والے بچوں کی بڑی تعداد یا تو ساحل سے سمندر تک نہیں پہنچ سکتی یا پھر یہ سمندر میں دیگر آبی حیات کی نظر ہو جاتے ہیں۔ ماہرینِ ماحولیات کے مطابق نومبر اور دسمبر میں ساحلوں پر کچھووں کے لاکھوں انڈوں میں سے بچے نکلتے ہیں۔ سن 2012ء میں یہ تعداد اندازاً دو کروڑ تھی، اور متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ اس سال اس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG