رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ میں مظاہروں کا سلسلہ جاری

تھائی لینڈ میں حزب مخالف کا احتجاج جاری ہے اور اسی صورت حال کے تناظر میں ملک کے الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے انعقاد میں غیر معینہ مدت تک التوا کی درخواست بھی کر دی ہے۔ تھائی وزیراعظم ینگ لک شیناواترا حزب مخالف کے شدید مظاہروں کے بعد دسمبر میں پارلیمنٹ کو تحلیل کرتے ہوئے دو فروری کو انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعظم کے اس اعلان کے باوجود مظاہروں کا سلسلہ نہیں رکا ہے اور جمعرات کو پولیس نے انتخابات کی تیاریوں میں خلل ڈالنے والے مظاہرین پر آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG