رسائی کے لنکس

پشاور ایئرپورٹ اور رحیم یارخان ریلوے ٹریک پر حملے


Turistas tiram fotos de bandeiras americanas na frente da embaixada americana em Havana, Cuba, 27 de Julho, 2015.
Turistas tiram fotos de bandeiras americanas na frente da embaixada americana em Havana, Cuba, 27 de Julho, 2015.

بتایا جاتا ہے کہ رحیم یار خان ریلوے ٹریک پر بم حملے میں ٹرین ڈرائیور زخمی، جبکہ پشاور میں راکٹوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

میڈیا اطلاعات کے مطابق، پاکستان کے دو مختلف شہروں میں ایئرپورٹ اور ریلوے ٹریک کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

اتوار کے روز پشاور ایئرپورٹ ہر راکٹ فائر ہوا جب کہ رحیم یار خان ریلوے ٹریک کو ریموٹ کنٹرول بم سے اڑا دیا گیا۔

ادھر، رحیم یار خان میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے تباہ کر دیا گیا، جس کے نتیجےمیں زکریا ایکسپریس کا ڈرائیور زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق، ریلوے ٹریک پر دھماکہ ریموٹ کنٹرول بم سے کیا گیا ہے اور دھماکے کے مقام پر پانچ فٹ کا گہرا گڑھا پڑ گیا؛ جبکہ ٹریک پر آنے اور جانیوالی ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے۔


دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی نے قبول کرلی ہے۔

دوسری جانب، پشاور ایئرپورٹ پر راکٹ فائر کئے گئے۔ تاہم، راکٹ حملوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

اے ایس ایف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ راکٹ دو نامعلوم سمت سے فائر کئے گئے، جبکہ اس سے ایئرپورٹ کے رن وے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
XS
SM
MD
LG