رسائی کے لنکس

اب آگئی "بغیر ڈرائیور" کی کار

جی ہاں! اب گوگل لے آیا ایسی گاڑی جو چلے گی بغیر ڈرائیور کے۔ معروف ٹیکنالوجی فرم 'گوگل' نے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کارمتعارف کرادی ہے۔ 'گوگل' کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں بغیر ڈرائیور کی گاڑی انسانوں کے مقابلے میں بہتر ڈرائیو کرسکے گی۔ 'گوگل' نے گزشتہ ہفتے دو نشستوں والی یہ گاڑی متعارف کرائی ہے جو بلکل ہی ایک نئے تصور پر بنائی گئی ہے۔ اس گاڑی میں موجودہ دور کی گاڑیوں کی طرح اسٹیرنگ، رفتار اور بریک صرف ایک کمپیوٹر کنٹرول کر سکےگا۔ اس خود کار گاڑی کے کمپیوٹر میں مقررہ منزل کا پتا درج کر دینے کے بعد مسافر آرام دہ سیٹ پر بیٹھ کر باہر کے نظارے یا اسکرین پر گاڑی کے مختلف کنٹرل کا مشاہدہ کرسکتا ہے۔ گاڑی کی ٹاپ اسپیڈ 40 کلومیٹر فی گھنٹہ رکھی گئی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG