رسائی کے لنکس

کراچی کی فرنیچر مارکیٹ

کراچی میں کئی ایسی فرنیچر مارکیٹیں ہیں جہاں مختلف انداز اور نقش و نگار والے فرنیچر بنائے اور فروخت کئے جاتے ہیں ۔ پاکستان کے دیگر شہروں سے بھی فرنیچر کراچی لا کر فروخت کیا جاتا ہے۔ فرنیچر سازی سے وابستہ کاریگروں کا کہنا ہے کہ شادیوں کے موسم میں ان کے کام میں تیزی آجاتی ہے کیوں کہ جہیز میں فرنیچر دینے کا رواج عام ہے۔ فرنیچرسازوں کے بقول اب مہنگائی کے باعث شہری نیا فرنیچر خریدنے کے بجائے پرانے کی مرمت کرانے کو ترجیح دیتے ہیں۔ فرنیچر سازی میں پالش کا کام بھی اہمیت کا حامل ہے جس کی مدد سے لکڑی کے فرنیچر کو ایک دلکش اور خوبصورت شکل میں ڈھالا جاتا ہے۔ کئی پرانے کاریگروں کا کہنا ہے کہ لوگ ان کے فن کو نہیں سراہتے اور نہ ہی انہیں مناسب اجرت ملتی ہے۔ کاریگروں کا کہنا ہے شہر میں امن و امان کی صورتِ حال نے بھی ان کے کام پر برا اثر ڈالا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG