مشرقی یوکرین کے علاقے میں گزشتہ ہفتے گر کر تباہ ہونے والے ملائیشیا کے مسافر طیارے کے جائے حادثہ سے برآمد ہونے والی لاشوں میں سے کچھ بدھ کو خصوصی طیارے کے ذریعے نیدرلینڈز روانہ کر دی گئی ہیں جہاں ان کی شناخت کا عمل شروع ہو گا۔ ہالینڈ نے ملک میں سوگ کا اعلان کر رکھا ہے۔