رسائی کے لنکس

ہر دم رواں ہے زندگی


ہر دم رواں ہے زندگی
please wait

No media source currently available

0:00 0:55:04 0:00

ہمارے مہمان ہیں ، لاس اینجلس کیلی فورنیا میں مقیم ایک کامیاب پاکستانی امریکی انجنیر ، ایک کامیاب بزنس مین، ایک کامیاب کنسٹرکشن کمپنی اور سولر پینل بنانے والی ایک کامیاب کمپنی کے مالک سر فراز خان جو اپنی زندگی میں کامیابیوں کی منزلیں طے کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے آبائی وطن پاکستان کو بھی کامیابی کی راہ پر گامزن ہونے میں مدد کے لیے بھی کوشاں ہیں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے قائم کی ہے گلوبل سطح کی ایک تنظیم فرینڈز آف پاکستان ، ایف او پی گلوبل جس کا موقف ہے کہ سمندر پار پاکستانی اپنے آبائی ملک کی خدمت صرف اسی صورت میں کر سکتے ہیں اگر ان کی آواز سنی جائے وہاں بھی اور یہاں بھی سر فراز خان نے سمندر پار آباد پاکستانیوں کے لیے پاکستانی الیکشن کمیشن کی طرف سے ووٹ کے حق دیےجانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ صرف ووٹ کا حق دیے جاناہی کافی نہیں ہے۔ کیو ں کہ سمندر پار پاکستانی چاہتے ہیں کہ پاکستانی پارلیمنٹ اور سینیٹ میں ان کی نشستیں مخصوص کی جائیں جن پر انتخابات ہوں اور وہ اپنے نمائندے پاکستان سے نہیں بلکہ ان ملکوں سے منتخب کریں جہاں وہ آباد ہیں ۔

XS
SM
MD
LG