رسائی کے لنکس

ہر دم رواں ہے زندگی


ہر دم رواں ہے زندگی
please wait

No media source currently available

0:00 0:55:00 0:00

ہماری مہمان صہبا سرور ۔۔۔ ایک ایسی پاکستانی امریکی آرٹسٹ ،رائٹر ، ناول نگار ،شاعرہ اور ایکٹیوسٹ ہیں جنہوں اپنی عمر کا نصف حصہ کراچی پاکستان میں گزارنے کے بعد اس پاکستانی امریکی آرٹسٹ نے امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں اپنے میکسیکن امیریکن شوہر کے ساتھ اپنا گھر بسایا اور اب اپنی اس بچی کے ساتھ زندگی گزارتے ہوئے جو ، بھارت ، پاکستان ، امیریکہ اور میکسیکو کے ثقافتی ورثے کے ساتھ اس دنیا میں آئی ہے اس کھوج میں ہیں کہ ان کے گھرانےاور ان کی طرح دنیا بھر کے لاکھوں نقل مکانی کرنے والے افراد اور گھرانوں کی اصل شناخت کیا ہے۔ ان کے مسائل کیا ہیں، کیا اپنے آبائی سرزمین کو چھوڑنے کے بعد اس کے مسائل سے ان کا تعلق ختم ہو جاتا ہے ، اور نئی دیسوں سے جڑے مسائل ہی ان کے اصل مسائل بن جاتے ہیں ، یا پرانے اور نئے دیسوں کے مسائل ان کے ساتھ ہمیشہ کے لیے جڑ جاتے ہیں اگر ایسا ہے تو ان کا حل کیا ہے اور ملٹی کلچرل اور ملٹی نیشنل ورثوں کے حامل لوگ کس طرح ایک جگہ رہ کر ہم آہنگی سے زندگی گزار سکتے ہیں اور کس طرح اپنے نئے دیسوں کے ساتھ ساتھ اپنے آبائی دیسوں کے لیے بھی کارآمد رہ سکتے ہیں۔۔۔۔۔

XS
SM
MD
LG