رسائی کے لنکس

‎ہردم رواں ہے زندگی

ہر دم رواں ہے زندگی


ہر دم رواں ہے زندگی کےآج کے مہمان کامران پاشا ۔۔۔ ہالی ووڈ کے ایک سکرین رائٹر اور ڈائریکٹر اور اس کے ساتھ ساتھ ایک ناول نگار ۔۔۔ ہمارے مہمان کامران پاشا ہالی ووڈ کے ان چند مسلمانوں میں شامل ہیں جو فلم ، ٹیلی وژن اور ناولوں کے ذریعے اسلام اور مسلم کمیونٹی کی صحیح تصویر پیش کرنے کے لیے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے شوٹائم نیٹ ورک کے terrorism drama سلیپرز سیل کے کو پروڈیوسر اور رائٹر کے طور پرکام کیا جو 2005 میں گولڈن گلوب ایوارڈز میں بہترین منی سیریز کے طور پر اور 2006 کے ایمی ایوارڈز میں بہترین منی سیریز کے طور پر نامزد ہوا ۔ این بی سی کی سیریز کنگز میں ایک رائٹر اور پروڈیوسر کے طور پر کام کیا اور اس سے پہلے 1970 کی ایک ٹی وی سیریز بائیونک وومین کی ری میک کے لیے این بی سی کے ساتھ پروڈیوسر کے طورپر کام کیا ۔ ایک شارٹ فلم Miriam لکھی اورڈائریکٹ کی جس نے 2008 میں مون ڈانس انٹر نیشنل فیسٹیول میں Gaia Award حاصل کیا ۔ حال ہی میں سی ڈبلیو کی ٹی وی سیریز نیکیتا کے لیے رائٹر کے طورپر کام کیا دو ناول لکھ چکے ہیں مدر آف بلیورز اور شیڈو آف دی سورڈز جب کہ ویڈیو گیم کی انڈسٹری میں داخل ہو چکے ہیں 50 Cent کی bestselling game Bulletproof کے seque ، Blood on the Sand لکھ کر ۔۔۔۔ ان کا پہلا فیچر فلم اسکرپٹ تاج محل کی تعمیر پر وارنر برادرز کی فیچر فلم کے لیے تھا اور آج کل ایک مووی اسکرین پلے لکھ چکے ہیں The Immaculate"

XS
SM
MD
LG