رسائی کے لنکس

‎ہردم رواں ہے زندگی

ہر دم رواں ہے زندگی


 ہمارے پروگرام کے آج کے مہمان ہیں سٹیزن فاؤنڈیشن  کے فاؤنڈنگ ڈائریکٹر اور موجودہ چئیر مین مشتاق چھاپرا۔۔۔۔           مشتاق چھاپرا ایک انتہائی با صلاحیت اور   کامیاب بزنس مین ہی نہیں بلکہ ایک انتہائی  درد منددل ،ایک انتہائی خوبصورت ذہن رکھنے والے اور اپنے وطن سے انتہائی محبت کرنے والے  انسان بھی ہیں  اور فلاحی کاموں کےایک اسپیشلسٹ   بھی جو ہر بار ایک نئے اور اچھوتے خیال کے ساتھ  کوئی نہ کوئی  فلاحی مشن  شروع کرتے ہیں اپنے دوستوں کو ، اپنے ارد گرد کے لوگوں کواپنے ساتھ ملاتے ہیں  اور پھر  اس مشن کو  انتہائی کامیابی سے انجام کو پہنچا کر کسی دوسرے مشن میں لگ جاتے ہیں   ۔۔ کراچی کا کڈنی سینٹر ۔ جناح ہسپتال   کا پیشنٹ ایڈ فاؤنڈیشن  اور پھرسٹیزن فاؤنڈیشن  پاکستان ۔۔۔۔ اس  کی بڑی بڑی مشالیں ہیں۔  اور ہمارے دوسرے معزز  مہمان بھی  ایسے ہی خوبصورت ذہن اور دل رکھنے والے ایک کامیاب اور باصلاحیت  پاکستانی امریکی ہیں جنہوں نے سٹیزن فاؤنڈیشن پاکستان کے مشن کو  امریکہ میں پہنچاتے ہوئے  بنیاد رکھی سٹیزن فاؤنڈیشن یو ایس اے  کی   شکاگو میں اور پھر اس کو امریکہ بھر میں پھیلانے کا سلسلہ شروع کر دیا ۔ان کی کوششوں سے اس وقت  سٹیزن فاؤنڈیشن  یو ایس اے کے  امریکہ بھر میں  اٹھارہ چیپٹرز قائم ہو چکےہیں ۔ دانیال نورانی   امریکہ میں ٹیلی کمیونیکیشن کے ادارے اے ٹی اینڈ ٹی میں 26 سال تک ایک ایکزیکٹیوکے طور پر کام کر چکے ہیں اور ٹیلی کمیونیکشن کے شعبے میں مسابقت متعارف کرانے میں ایک کلیدی کردار ادا کر چکے ہیں۔آپ  الی نوائےشکاگو میں  کامرس کمیشن کے اس ورکشاپ کے شریک چئیر مین تھے جس نے امریکہ بھر میں ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے کے لیے راہنما اصول طے کیےتھے۔اس کے علاوہ   آپ شکاگو میں بیس سال سے قائم گھریلو تشدد کے خلاف کوشاں ادارے اپنا گھر کے صدر رہ چکے ہیں اور اس وقت اس کے  بورڈ کے رکن ہیں

XS
SM
MD
LG