رسائی کے لنکس

ہر دم رواں ہے زندگی


ہر دم رواں ہے زندگی
please wait

No media source currently available

0:00 0:59:07 0:00

وائس آف امیریکہ واشنگٹن  کے پروگرام ہر دم رواں ہے زندگی میں ہماری مہمان ہیں۔۔ ایک کلینیکل سائیکولوجسٹ اور  خواتین کےحقوق کی ایک بین الاقوامی سطح کی علمبردار  شہناز بخاری جو پروگریسیو ویمینزایسوسی ایشن کی فاؤنڈر اور چئیر پرسن ہیں اور گزشتہ تیس سال سے   گھریلو تشدد ، غیرت کےنام پر قتل اور چولھےپھٹنے سے ہونےوالی خواتین کی ہلاکتوں کے خلاف سر گرم ہیں  ۔   شہناز بخاری  پاکستان میں  تشدد کی شکار خواتین  کی قانونی مدد کے پہلے سنٹر، آسرا ،کی فاؤنڈر اور ایکزیکٹیو ڈائریکٹر ۔۔۔۔ہیں 1995 میں  فرانس کے قومی ایڈوائزری کیمشن نے  انہیں ہیومن راٹس ایوارڈ آف دی فرنچ نیشنل ایڈوائزری کیمشن سے نوازا 1996 میں تشدد کی شکار خواتین کےلیےان کی خدمات کے اعتراف میں  حکومت پاکستان نے انہیں  اعلیٰ ترین سول ایوارڈ  ستارہ امتیاز سے  سرفراز کیا۔ 1998 میں  انسانی حقوق  کےلیے   ان کی خدمات پر انہیں  جرنلسٹ ایوارڈ ، ہو از ہو پیش کیا گیا ۔ 2003 میں Northcote Parkinson Fund,  ، نیو یارک نےشہناز بخاری کو   سول کرج ایوارڈ پیش کیا       2004 میں   ویمنز ای نیوز نے انہیں  21ویمن لیڈرزآف 21سٹ سنچری کے ایوارڈ سے نوازا 2004 ہی میں میامی کے مئیر نے ایک بین الاقوامی سطح کی تقریب میں  انہیں  انسانی حقوق کی  علمبردار کا ایوارڈ ، Keys to the Miami  City  پیش کیا ۔ا ور  2005ا میں میامی ویمنز کمیشن  نے انہیں   ویمن ہسٹری منتھ کے موقع پر  رول ماڈل ایوارڈ  دیا  شہناز بخاری پاکستانی سینیٹ اور خواتین کی ترقی سے متعلق  سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی رکن رہ چکی ہیں وہ انسانی حقوق پر آئی ایل او ، یونیسیف اور یو این ڈی پی کی کئی ورکشاپس میں  اوربھارت، پیرس ، یو کے، بحرین اور بنگلہ دیش میں منعقدہ  ورکشاپس میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔  اور ہماری مہمان  شہناز بخاری کو گزشتہ سال یونیورسٹی آف ٹکساس میں منعقدہ    جنوبی ایشیا کی پہلی امن کانفرنس میں ایک   کلیدی اسپیکر ہونے کا اعزاز بھی  حاصل ہوا ۔

XS
SM
MD
LG