رسائی کے لنکس

آواز دوست

آواز دوست - میری کہانی


سامعین، 10 اپریل کو میری کہانی میں دادو کی تحصیل خیرپور ناتھن کے ایک نوجوان داد حسین کی کہانی پیش کی گئی، جس پر کارو کاری کا الزام لگایا گیا اور وہ اور ان کا خاندان اب در بدر ہیں، اس خاندان نے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے خود سوزی کی بھی کوشش کی، جسٹس ناصر اسلم زاہدکو ہم نے کہانی سننے کی دعوت دی تھی۔   وہ  آئے  ، انہوں نے  داد حسین سے سوالات بھی کئے اور اب انہوں نے داد حسین کو کراچی بلایا ہے ، اور وعدہ کیا ہے کہ اگر ان کی کہانی حقائق پر مبنی ہے تو انہیں  انصاف  دلانے  کی پوری کوشش کی جائے گی ۔۔   آپ بھی کال کرکے، یا فیس بک پر سوال بھیج کر، پاکستان میں رات دس بجے اور بھارت میں رات ساڑھے دس بجے ۔۔۔ ہمارے لائیو شو میں شرکت بھی کر سکتے ہیں ۔۔۔   نمبر ہے 89۔777۔0800، اگر آپ فیس بک پر ان کے لئےکوئی سوال بھیجیں گے تو ہم اسے پروگرام میں آپ کے نام سے نشر کر دیں گے  

XS
SM
MD
LG