ہر دم رواں ہے زندگی
ہماری آج کی مہمان -فائنبرگ اسکول آف میڈیسین نارتھ ویسٹ یونیورسٹی شکاگو میں پروفیسر آف سرجری اور Bluhm فیملی پروفیسر کینسر ریسرچ سنٹر ڈاکٹر سیما احسن خان کی جو رابرٹ ایچ لوری کمپری ہینسیو کنیسر سنٹر شکاگو میں ویمنز کینسر ریسرچ پروگرام کی کو لیڈر بھی ہیں ان کی ریسرچ خواتین میں کینسر کے خطرے کو کم کرنے اور ہائی رسک خواتین کے لیے ممکنہ احتیاطی طریقے دریافت کرنے پر مرکوز ہے ۔ ان کی ریسر چ کی فنڈنگ این آئی ایچ ، این سی آئی ، بریسٹ کنیسر ریسرچ فاؤنڈیشن ، ایوان فاؤنڈیشن اور Susan G. Komen Foundation فاؤنڈیشن کرتے ہین وہ امریکن کالج آف سرجنز میں ایک فیلو ہیں اور بہت سی پروفیشنل سوسائٹیز کی رکن ہین ڈاکٹر سیما احسن خان بریسٹ جرنل اینڈ کنیسر ریسرچ کے ایڈی ٹوریل بورڈ کی رکن ہیں اور کئی ممتاز سائنسی جریدوں میں reviewer ہیں