رسائی کے لنکس

​خواتین پر تشدد کے خلاف آگہی، 16 دن کی سرگرمیاں

کراچی: دنیا بھر کے ممالک کی طرح، کراچی میں بھی خواتین پر جنس کی بنیاد پر ہونےوالے تشدد کےخلاف شعور اجاگر کرنے کے لیے، 16 دنوں تک بھرپور سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔ ان کا مقصد دنیا بھر میں کسی بھی جگہ پر خواتین پر ہونےوالے کسی بھی قسم کے تشدد کو روکنے کیلئے شعور بیدار کرنا تھا۔ کراچی میں حقوق نسواں کیلئے سرگرم تنظیموں نے پاکستان بھر کی خواتین پر کئےجانے والے تشدد کی شرح کو روکنے اور عوام میں شعور پیدا کرنےکیلئے، اس موضوع کی مناسبت سے تقاریب کا اہتمام کیا، جن میں حقوق نسواں کی سرگرم کارکن خواتین نے خواتین پر ہونے والے جسمانی، ذہنی و جنسی تشدد کو روکنے اور اسکے خلاف آواز بلند کی۔ تقریب میں نوجوانوں نے پاکستانی خواتین کو جنسی بنیاد پر کم تر سمجھنے اور اس پر مظالم، مختلف نوعیت کے تشدد اور کم عمری میں شادی کے خلاف مختلف تھیٹر ڈرامے پیش کئے۔ تحریر و تصاویر: شائستہ جلیل

XS
SM
MD
LG