رسائی کے لنکس

عمر کوٹ کی لیڈی ہیلتھ ورکرز، ماروی

سندھ کی لوک داستانوں میں ماروی ایک معروف کردار ہے۔ قصوں اور کہانیوں سے مشہور ہونے والا یہ نام عمر کوٹ میں خاصا عام ہے۔ حکومتی سطح پر عمر کوٹ کے مقامی افراد کو صحت کی خاطر خواہ بنیادی سہولتیں میسر نہیں۔ لہذا وہاں 'ماروی' نامی ہیلتھ ورکرز گھر گھر جاکر صحت کی طبی امداد فراہم کر رہی ہیں۔ 'ماروی' ہیلتھ ورکرز کا کوئی یونیفارم نہیں بلکہ یہ مقامی خواتین جیسا روایتی لباس پہنتی ہیں اور مقامی روایت کے مطابق اپنا سر چادر سے ڈھانپتی ہیں۔ ان خواتین کو ایک غیرسرکاری ادارے نے بنیادی طبی سہولتوں کی فراہمی کی پانچ سالہ تربیت دی ہے۔ 'ماروی' ہیلتھ ورکرز زیادہ پڑھی لکھی نہیں مگر صحت کے بنیادی اصولوں اور علاج معالجے سے آگاہ ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG