رسائی کے لنکس

یمن میں بچوں کو شدید خطرات لاحق ہیں: یونیسف

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال نے کہا ہے کہ یمن میں چار ماہ سے جاری تنازع سے جہاں انسانی المیہ کے خدشات نے جنم لیا ہے وہیں بچوں اور نوجوانوں کے لیے صورتحال مشکل ترین ہوتی جا رہی ہے۔ یونیسف نے ایک تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ مارچ میں حوثی باغیوں اور سعودی زیر قیادت اتحاد کے درمیان جاری لڑائی میں اب تک لگ بھگ 400 بچے ہلاک اور 600 زخمی ہو چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG