’یو این ایچ سی آر‘ کے مطابق پاکستان میں لگ بھگ 14 لاکھ اندارج شدہ افغان مہاجرین آباد ہیں جبکہ تقریباً چھ لاکھ افغان بغیر کوائف کے اس ملک میں مقیم ہیں۔ افغانستان میں امن و امان کی خراب صورت حال کے سبب پاکستان میں مقیم بیشتر افغان واپس نہیں جانا چاہتے، اُنہی میں سے ایک ہیں عبداللہ خان۔