رسائی کے لنکس

بلوچی ثقافت کے رنگوں سے سجا سبی کا میلہ

بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے سبی کے تاریخی میلے کا افتتاح کیا، اس موقع پر ہونے والی ایک تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ الحمد اللہ سرزمین بلوچستان میں موسم بہار کی طرح امن لوٹ آیا ہے اور عوام امن و سکون کے ساتھ اپنی زندگی گزار رہے ہیں وہ دور چلا گیا جب بیرون ممالک میں بیٹھے چند مٹھی بھر عناصر صوبے کے جوانوں کو چند روپوں کی خاطر گمراہ کرکے انہیں دہشت گردی جیسے ناپاک عزائم کے لیے استعمال کرتے تھے انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر بلوچستان اور یہاں کے عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ہیں۔
سبی میلے میں وفاقی وزیر مملکت برائے سائنس ٹیکنالوجی میر دوستین ڈومکی ، صوبائی وزراء ،آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم ، عسکری اور انتظامی حکام قبائلی و سیاسی زعماءاور عوام کی بڑی نے شرکت کی ۔ سبی کے تاریخی اور روایتی میلہ کی بنیاد 16صدی کے آخری عشرے میں میر چاکر خان رند نے رکھی تھی جس میں صوبے کے دوردارز علاقوں کے سردار اور ملک بھی شرکت کرتے تھے اور اس موقع پر مختلف اقوام کے باہمی جھگڑوں کا تصفیہ بھی کیا جاتے تھے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG