امریکہ کی ریاست کولو راڈو میں خاندانی منصوبہ بندی اور صحت کی دیگر سہولتیں فراہم کرنے والے مرکز ’پلینڈ پیرنٹ ہڈ‘ میں ایک مسلح شخص نے لگ بھگ پانچ گھنٹے تک وقتاً فوقتاً فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار اور دو شہریوں کو ہلاک جبکہ نو کو زخمی کر دیا ہے۔
کولوراڈو: صحت کے مرکز میں فائرنگ سے تین ہلاک

1
کولو راڈو میں خاندانی منصوبہ بندی اور صحت کی دیگر سہولتیں فراہم کرنے والے مرکز میں ہونے والی فائرنگ میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

2
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

3
فائرنگ میں زخمی ہونے والوں میں پانچ پولیس اہلکار جبکہ چار عام شہری شامل ہیں۔

4
پولیس نے بتایا کہ پلینڈ پیرنٹ ہڈ کلینک میں فائرنگ کا واقعہ کئی گھنٹے تک جاری رہا جس کی وجہ سے متعدد افراد کلینک میں پھنس کر رہ گئے تھے۔