رسائی کے لنکس

امریکہ: سپر بول کے فائنل میں ڈینور برونکوز کی جیت


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اتوار کو ڈینور برونکوز کے سپر بول کا فائنل میچ میں جیتنے کے بعد اس کی اب تک اس چیمپیئن شپ میں یہ تیسری کامیابی ہے۔

امریکہ میں کھیلوں کے معروف و مقبول مقابلے ’نیشنل فٹ بال لیگ" جسے سپر بول کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے کا فائنل اتوار کو کیلی فورنیا کی ریاست کے شہر سانتا کلارا میں کھیلا گیا۔

ڈینور برونکوز نے کیرولائنا پینتھرز کو 10 کے مقابلے میں 24 پوائنٹس سے شکست دے کر یو ایس نیشل فٹ بال لیگ کی سپر بول چیمپئین شپ جیت لی ہے۔

برونکوز کی ٹیم نے پورے کھیل کے دوران پینتھرز کے کئی حملوں کو ناکام بنایا جس دوران ان کو اہم کواٹر بیک کھلاڑی کیم نیوٹن کی طرف سے چھ بار ڈینور برونکوز کے خلاف اسکور کرنے کی کوشش ناکام ہو گئیں۔

اتوار کو ڈینور برونکوز کو سپر بول کے فائنل میچ میں جیت اس کی اب تک اس چیمپیئن شپ میں تیسری کامیابی ہے۔

امریکن فٹ بال عالمی سطح پر کھیلے جانے والے فٹ بال سے مختلف ہے۔ یہ کھیل عموما امریکہ اور کینیڈا میں کھیلا جاتا ہے۔

اس میں گیارہ گیارہ کھلاڑیوں پر مشتمل دو ٹیمیں ایک مستطیل میدان میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوتی ہیں جس کے آخر میں گول کے کھمبے نصب ہوتے ہے۔

اس کھیل میں بیضوی شکل کی گیند استعمال ہوتی ہے جسے ہاتھ سے پکڑ کر مخالف ٹیم کے گول میں پہنچانا ہوتا ہے۔

XS
SM
MD
LG