انڈونیشیا میں شدید بارش اور سیلابی پانی سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب سے اب تک کم سے کم 24 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ متعدد لاپتا ہیں۔ دوسری جانب سیکڑوں افراد اپنا گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے پر مجبور ہیں۔
انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں
9
بارش کے پانی اور کیچڑ کے باعث رہائشی علاقے کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔
10
بارش اور سیلاب کے باعث ہزاروں افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ تاہم اب بھی بہت سے لوگ اپنے گھروں کی چھتوں پر مقیم ہیں۔
11
سیلابی پانی گھروں میں بھی داخل ہو گیا ہے۔ لوگ آمدورفت کے لیے ربر کی کشتیاں اور ٹیوبز استتعمال کر رہے ہیں۔