میانمار میں جمعہ تک جاری ہونے والے انتخابی نتائج کے مطابق حزب اختلاف کی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی (این ایل ڈی) نے پارلیمان سادہ اکثریت حاصل کر لی ہے۔جمعے کی دوپہر تک این ایل ڈی نے 664 نشستوں پر مشتمل پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں 348 نشستیں حاصل کر لی تھیں جبکہ حکمران جماعت یونین سولیڈیریٹی اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی بری طرح ہار رہی ہے اور اب تک صرف 40 نشستیں حاصل کر سکی ہے۔
آنگ سان سوچی کی جماعت کی انتخابات میں کامیابی

5
میانمار میں 2011 میں طویل فوجی حکومت کے خاتمے کے بعد اس سال پہلی مرتبہ انتخابات منعقد کرائے گئے۔

6
اتوار کو ہونے والے انتخابات میں تین کروڑ سے زائد شہریوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

7
اتوار کو ہونے والے انتخابات 25 سالوں کے دوران میانمار میں ہونے والے پہلے عام انتخابات تھے۔