رسائی کے لنکس

logo-print

نائیجیریا کے شمال مشرقی اداماوا کے قصبے میداگالی میں جمعے کے روز خودکش حملوں میں 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے خبررساں ادارے روئیٹرز کو بتایا کہ چار خودکش بمباروں نے میداگالی کے ایک پرہجوم بازار کو اپنے حملوں کا ہدف بنایا۔

پولیس کے ترجمان نے ٹیلی فون پر بتایا کہ وہ مشتبہ افراد کی شناخت کے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتے۔

شمال مشرقی نائیجیریا میں خود کش بم حملے عام ہیں کیونکہ یہ علاقہ جہادی گروپ بوکر حرام کی سرگرمیوں کا مرکز ہے جو وہاں اسلامی ریاست قائم کر کے اپنی تشريح کے مطابق قوانین نافذ کرنا چاہتا ہے۔

XS
SM
MD
LG