رسائی کے لنکس

فلپائن: مارشل لا میں دسمبر تک توسیع کی درخواست


فلپائن کے صدر ڈوٹرٹے فوجی ٹوپی پہنے اور رائفل اٹھائے ایک فوجی کیمپ کا دورہ کر رہے ہیں۔ جولائی 2017

فلپائن کے صدارتی ترجمان ارنسٹو ابیلا نےایک نیوز بریفنگ میں بتایا کہ صدر روڈریگو ڈوٹرٹے کو جنوب میں مقامی عسکریت پسند گروپس سے نمٹنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹرٹےنے کانگریس سے جنوبی جزیرے منڈا ناؤ میں، جہاں فوج داعش کے عسکریت پسندوں کی دو ماہ سے جاری خون ریز شورش کا مقابلہ کررہی ہے، دسمبر تک مار شل لاء کی توسیع کی درخواست کی ہے۔

منگل کے روز فلپائن کے صدارتی ترجمان ارنسٹو ابیلا نےایک نیوز بریفنگ میں بتایا کہ صدر روڈریگو ڈوٹرٹے کو جنوب میں مقامی عسکریت پسند گروپس سے نمٹنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مارشل لاءمیں ممکنہ توسیع کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ہماری فورسز کو ڈیڈ لائینز سے متاثر ہوئے بغیر اپنی کارروائیاں جاری رکھنے اور مراوی کی آزادی اور اس کی بحالی اور تعمیر نو پر مزید توجہ مرکوز کر نے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔

منڈا ناؤ میں 23 مئی کو اس کے بعد مار شل لاء نافذ کیا گیا جب داعش سے تحریک پانے والے گروپس موت اور أبو سیاف نے مراوی شہر کے کچھ حصوں پر قبضہ کر لیا۔

کئی ہفتوں تک جاری رہنے والے اس تنازعے میں اب تک پانچ سو سے زیادہ لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG