تیونس دارالحکومت میں صدارتی محافظوں کو لے جانے والی ایک بس میں دھماکے سے کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ صدر محمد الباجی قائد السبسی نے ملک میں 30 روز کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے تیونس میں رات کا کرفیو نافذ کر دیا ہے۔
تیونس بم دھماکے کے بعد ملک میں ہنگامی حالت کا نفاذ

1
تیونس دارالحکومت میں صدارتی محافظوں کو لے جانے والی ایک بس میں دھماکے سے کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے۔

2
یہ واقعہ تیونس کی ایک مصروف اور مرکزی شاہراہ پر پیش آیا۔

3
تیونس کے صدر محمد الباجی قائد السبسی نے ملک میں 30 روز کے لیے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کیا۔

4
اس تازہ ترین بم دھماکے سے دس روز قبل ہی حکام نے دارالحکومت میں سکیورٹی کو غیر معمولی طور پر بڑھایا تھا۔