رسائی کے لنکس

ویتنام : سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہو گئی


فائل

ویتنام میں امدادی کارکنوں نے گزشتہ تین روز کے دوران سیلاب سے متاثر علاقوں سے 16 لاشوں کو نکالا ہےجس کے بعد ملک کے چار شمالی صوبوں میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔

رواں ہفتے کے اوائل میں ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب کے باعث 16 افراد لاپتا ہو گئے اور دیگر 21 زخمی بھی ہوئے۔

اتوار کو قدرتی آفات سے نمٹنے کے حکام نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے 228 مکان تباہ ہو ئے اور سڑکوں، فصلوں اور آبپاشی کے ںظام کو بھی نقصان پہنچا۔

لاپتا ہونے والے افراد کی تلاش کی کارروائیوں میں تقریباً پانچ ہزار فوجی، پولیس اہلکار اور دیگر افراد مصروف عمل ہیں۔

ویتنام میں سیلاب اور سمندری طوفانوں کا آنا ایک معمول ہے جن کی وجہ سے ہر سال سیکڑوں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG