رسائی کے لنکس

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار میکسمیلیان شل انتقال کر گئے


میکسمیلیان شل
میکسمیلیان شل

1961ء میں بننے والی فلم ’’ججمنٹ ایٹ نرمبرگ‘‘ میں انھیں ایک جرمن وکیل صفائی کا کردار ادا کرنے پر آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار میکمیلیان شل آسٹریلیا کے شہر انسبرک میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 83 سال تھی۔

آسٹریا میں پیدا ہونے والے شل نے امریکی فلموں میں اپنے کریئر کا آغاز 1958ء میں فلم ’’ینگ لائن‘‘ سے کیا۔ اس میں ان کا کردار ایک جرمن نازی افسر کا تھا اور ان کے مدمقابل معروف اداکار مارلن برانڈو تھے۔

شل کے فنی سفر میں انھوں نے زیادہ ترفلمیں جرمن نازی کرداروں پر ہی مبنی رہیں۔

1961ء میں بننے والی فلم ’’ججمنٹ ایٹ نرمبرگ‘‘ میں انھیں ایک جرمن وکیل صفائی کا کردار ادا کرنے پر آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

بعد ازاں دیگر دو فلموں میں بھی ان کے کردار کو فلمی دنیا کے متعبر ترین ایوارڈ ’’آسکر‘‘ کے لیے نامزد کیا گیا۔
XS
SM
MD
LG