رسائی کے لنکس

افغانستان: شدت پسندوں کا حملہ، ایک نیٹو فوجی ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکام کے مطابق قندھار شہر میں نیٹو کے اڈے کے باہر کار بم حملے کے بعد خودکش جیکٹس پہنے مسلح جنگجوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔ نیٹو کے مطابق جوابی کارروائی میں تمام حملہ آور مارے گئے۔

افغانستان میں نیٹو کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ ملک کے جنوبی صوبے قندھار میں دہشت گردوں کے حملے میں اُن کا ایک فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔

حکام کے مطابق قندھار شہر میں نیٹو کے اڈے کے باہر کار بم حملے کے بعد خودکش جیکٹس پہنے مسلح جنگجوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔ نیٹو کے مطابق جوابی کارروائی میں تمام حملہ آور مارے گئے۔

ہلاک ہونے والے غیر ملکی فوجی کی شہریت سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا گیا۔

افغان عہدیداروں کے مطابق اس حملے میں نو شدت پسندوں نے حصہ لیا تھا۔

افغانستان میں شدت پسندوں کی کارروائیوں میں ایسے وقت تیزی آئی ہے جب ملک میں تعینات غیر ملکی افواج 2014ء کے اختتام پر انخلاء کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ جب کہ رواں سال اپریل میں ملک میں صدارتی انتخابات بھی ہونے ہیں۔

قندھار طالبان کا گڑھ رہا ہے اور یہاں اس سے قبل بھی غیر ملکی افواج پر مہلک حملے ہوتے رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG