رسائی کے لنکس

افغانستان: بم دھماکے میں تین ہلاک


افغانستان: بم دھماکے میں تین ہلاک
افغانستان: بم دھماکے میں تین ہلاک

جنوبی افغان صوبے قندھار کے نواحی علاقے پنجوائی میں اتوار کو ہونے والے ایک بم دھماکے میں تین افراد ہلاک ہو گئے جن میں ایک پولیس افسر اور دو شہری شامل ہیں۔

مقامی حکام نے بتایا کہ سڑک میں نصب بم کا ہدف بظاہر پولیس کاایک ٹرک تھا لیکن دھماکے کے وقت وہاں سے گزرنے والی ایک عام گاڑی بھی اِس کی زد میں آ گئی۔ اس واقعہ میں زخمی ہونے والے ایک پولیس اہلکار اور تین شہریوں کو فوری طورپر قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

حملے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے البتہ گذشتہ چند ماہ میں طالبان جنگجوؤں کی جانب سے اتحادی افواج اور مقامی سکیورٹی فورسز کے خلاف کی جانے والی پر تشدد کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

واضح رہے کہ اتحادی افواج اِن دنوں طالبان کے زیر اثر قندھار صوبے میں ایک بڑے آپریشن کی تیاریاں کر رہی ہیں جب کہ شدت پسندوں نے اِس کے جواب میں افغانستان میں تعینات بین الاقوامی سکیورٹی فورسز، سفارت کاروں اور افغان پارلیمان کے ممبران پر حملوں میں اضافے کی دھمکی دے رکھی ہے۔

صدر حامد کرزئی کی حکومت نے اِس ہفتے کابل میں ایک تین روز قومی امن جرگے کا انعقاد کیا جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے سیاسی اور مذہبی رہنماؤ ں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جمعہ کو اختتامی سیشن میں جرگے کے شرکا نے افغانستان میں امن کو کوششوں کو فروغ دینے کے لیے طالبان عسکریت پسندوں سے ہتھیار پھینکنے کی اپیل کی ۔

XS
SM
MD
LG