رسائی کے لنکس

logo-print

عسکریت پسندوں کے حملہ میں چھ افغان سکیورٹی اہلکار ہلاک


عسکریت پسندوں کے حملہ میں چھ افغان سکیورٹی اہلکار ہلاک

افغان حکام نے بتایا ہے کہ ملک کے جنوبی صوبے میں جمعرات کو اسلحے اور بارودی مواد سے لیس عسکریت پسندوں نے پولیس کے ایک مرکز پر حملہ کر کے کم از کم چھ سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔

افغانستان میں تعینات اتحادی افواج نے قندھار میں جنگجوؤں کے اس حملے کے جواب میں کارروائی کی جس میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔ صوبائی ترجمان نے کہا ہے کہ کارروائی میں تین عسکریت پسند بھی مارے گئے۔

قندھار طالبان کا مضبوط گڑھ ہے اور اس کے جنگجوؤں نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

جمعرات کو نیٹو نے کہا ہے کہ افغان اور اتحادی فوجیوں نے سرحدی علاقے میں تعینات ایک پولیس اہلکار کو ہلاک کر دیا، اس افغان سرحدی محافظ نے پیر کو میمانا (Maymana) نامی مقام پر دو امریکی فوجیوں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

امریکی اہلکاروں اور ایک مقامی کمانڈر کے درمیان ہونے والی بات چیت کے دوران یہ واقعہ پیش آیا تھا اور نیٹو کا کہنا ہے کہ دو مشتبہ افراد کو حراست لے کر اُن سے اس بارے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG