رسائی کے لنکس

پاکستان کی افغانستان کے ہاتھوں شکست


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

افغانستان کی کرکٹ ٹیم پاکستان کو ہرا کر ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ جمعرات کو افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 125رنزبنائے لیکن مخالف ٹیم کی عمدہ باؤلنگ کے باعث پاکستان یہ ہدف حاصل نہ کرسکا اوروہ مقررہ اورز میں سات کھلاڑیوں کے نقصان پر صرف 103 اسکور ہی بنانے میں کامیاب ہوا۔

افغان ٹیم کے آل راؤنڈرکریم خان صادق نے عمدہ کھیل پیش کیا اور اپنی ٹیم کی طرف سے 19 قیمتی رنز بنانے کے علاوہ اُنھوں نے باؤلنگ کے دوران بھی پاکستانی بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔

صادق نے اس اہم فتح کے بعد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ اُن کے آبائی شہر جلال آباد میں پہلے ہی لوگوں نے خوشیاں منانا شروع کر دی ہوں گی۔

پاکستان کی اے کرکٹ ٹیم اس ٹورنامنٹ کے لیے فیورٹ تھی ۔ فائنل مقابلہ اب افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہوگا۔ ایشین گیمز کے کرکٹ کے مقابلوں میں پاکستان کے اے ٹیم شرکت کر رہی ہے اور قومی ٹیم جنوبی افریقہ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کے لیے ان دنوں متحدہ عرب امارات میں موجود ہے۔

گذشتہ ہفتے ایشین گیمز میں ہی پاکستان کی خواتین کی کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کو ہرا کر سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG