رسائی کے لنکس

logo-print

کابل کے رہائشی علاقے پر متعدد راکٹ گرنے کی اطلاعات


فائل

منگل کے روز افغان دارالحکومت کابل پر راکٹ گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اہلکاروں کا کہنا ہے کہ کم از کم دو راکٹ رہائشی علاقے پر گرے جس سے کم از کم تین افراد زخمی ہوئے۔

بعدازاں، اسی علاقے میں تیسرے راکٹ گرنے کی آواز سنائی دی۔ لیکن اصل وجوہ اور فائر کیے جانے والے مقام کی شناخت نہیں ہو پائی۔

فوری طور پر اِن حملوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی، جو دو ہی روز قبل ہوا جس سے کچھ ہی لمحات پہلے کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ہونے والے ایک حملے میں کم از کم 16 افراد ہلاک جب کہ 60 زخمی ہوئے۔ حملے سے چند ہی منٹ قبل افغان نائب صدر اول اور سابق ازبک جنگی سردار عبدالرشید دوستم، ترکی میں سال بھر جلا وطن رہنے کے بعد، ملک واپس پہنچے۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG