رسائی کے لنکس

افغانستان :چار روز میں نیٹو کے 19 فوجی ہلاک


نیٹو نے کہا ہے کہ منگل کو مشرقی اور مغربی افغانستان میں سڑک میں نصب بم دھماکوں کےالگ الگ واقعات میں اُس کے پانچ فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ تاہم فوری طور پر مرنے والوں کی شناخت یا دوسری تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

پچھلے چار روز کے دوران عسکریت پسندوں کے حملوں میں 19 غیر ملکی فوجی مارے جا چکے ہیں جن میں کم ازکم سات امریکی شامل ہیں۔

عینی شاہدین نے اطلاع دی ہے کہ قندھار شہر میں ایک بکتر بندامریکی فوجی گاڑی کو اُس وقت آگ لگ گئی جب وہ سڑک میں نصب ایک بم سے ٹکرا گئی۔ لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ یہ واقعہ اُ ن حملوں میں سے ایک ہے جن کی تفصیلات نیٹو نے جاری کی ہیں۔

ا

نیٹو نے کہا ہے کہ آدم خیل گاؤں میں عسکریت پسندوں کی طرف سے اتحادی فوج کی ایک چوکی پر فائرنگ سے دو بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔ جب کہ پیر کے روز افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں ایک کار بم دھماکے میں ایک ضلعی سربراہ ہلاک اور اُس کے چا ر محافظ زخمی ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG