رسائی کے لنکس

افغان طالبان رہنما کا شوکت خانم اسپتال میں علاج کا انکشاف


عمران خان نے کہا ہے کہ وہ علاج کے وقت تک ’اِس بات سے لاعلم تھے‘۔ تاہم، علاج کے بعد طالبان کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے سے اس بات کا انکشاف ہوا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ لاہور میں واقع ان کے اسپتال ’شوکت خانم میموریل کینسر ہوسپٹل اینڈ ریسرچ سینٹر‘ میں افغانستان کے طالبان رہنما زیر علاج رہ چکے ہیں۔

اس بات کا انکشاف عمران خان نے مقامی ٹی وی چینل ’جیو نیوز‘ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔

انٹرویو جمعرات کی شب ’کیپیٹل ٹاک‘ نامی پروگرام کے دوران نشر کیا گیا۔

پروگرام کے اینکر حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ علاج کے وقت تک اس بات سے لاعلم تھے۔

تاہم، علاج کے بعد، طالبان کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے سے اس بات کا انکشاف ہوا۔

XS
SM
MD
LG