رسائی کے لنکس

logo-print

افغانستان میں برفانی تودہ گرنے سے 35 ہلاک


افغانستان میں برفانی تودہ گرنے سے 35 ہلاک

افغان حکام نے بتایا ہے کہ شمال مشرقی صوبے بدخشاں میں برفانی تودہ گرنے سے کم ازکم35افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

صوبائی گورنرکے ایک ترجمان عبدالمعروف کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دورافتادہ اور پسماندہ ضلع آرغو پنج خواہ میں منگل کی رات پیش آیا جہاں پانچ گھر برفانی تودے کی زد میں آکر ملیا میٹ ہوگئے۔ مرنے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

درجہ حرارت میں اضافے کے باعث ان افغان علاقوں میں برفانی تودے گرنا معمول کی بات ہے۔گذشتہ ماہ کابل کے شمال میں ایک پہاڑی شاہراہ پرسالانگ سرنگ کے قریب بھی برفانی تودہ گرنے سے درجنوں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG