رسائی کے لنکس

افغانستان: صوبائی پولیس سربراہ کے قافلے پر بم حملہ


صوبہ ہلمند کے پولیس چیف محمد نبی الہام کے قافلے پر خودکش کار بم حملہ کیا گیا، تاہم وہ اس میں محفوظ رہے۔

افغانستان میں صوبائی پولیس کے سربراہ کے قافلے کو ایک خودکش کار بم حملے میں نشانہ بنایا گیا تاہم وہ اس میں محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق صوبہ ہلمند کے صوبائی پولیس چیف محمد نبی الہام کے قافلے کو پیر کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے دفتر جا رہے تھے۔

لشکرگاہ میں کیے جانے والے اس خودکش کار بم دھماکے میں صوبائی پولیس چیف کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا، اس حملے میں تین پولیس افسر زخمی ہوئے تاہم محمد نبی الہام محفوظ رہے۔

افغانستان میں دہشت گرد پولیس افسران کو تواتر سے نشانہ بناتے آئے ہیں۔

صوبہ ہلمند میں بھی سکیورٹی فورسز، غیر ملکی افواج اور اعلٰی مقامی عہدیداروں پر بھی ایسے ہیں حملے ہو چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG