رسائی کے لنکس

افغانستان: بم دھماکے میں تین ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغان حکام نے بتایا کہ یہ حملہ جمعرات کو قندھار میں ایک فوجی اڈے کے باہر ہوا اور اس سے کچھ دیر قبل ہی امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے اس فوجی کیمپ کا دورہ کیا تھا۔

افغانستان کے جنوب میں ایک خودکش بم دھماکے میں تین افراد ہلاک ہو گئے جن میں اطلاعات کے مطابق ایک امریکی فوجی بھی شامل ہے۔

افغان حکام نے بتایا کہ یہ حملہ جمعرات کو قندھار میں ایک فوجی اڈے کے باہر ہوا اور اس سے کچھ دیر قبل ہی امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے اس فوجی کیمپ کا دورہ کیا تھا۔

ہلاک ہونے والے دیگر دو افغان شہری ہیں جب کہ حملے میں تین امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے۔

لیون پنیٹا بدھ کو غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچے تھے اور انھوں نے جمعرات کو قندھار میں امریکی فوجی اڈے پر اپنے ملک کے فوجیوں سے ملاقات کی تھی۔
XS
SM
MD
LG