رسائی کے لنکس

کابل طیارہ حادثہ: ملبے سے پانچ لاشیں نکال لی گئیں


افغان حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کابل کے نزدیک پہاڑیوں میں گر کر تباہ ہونے والے جہاز کے ملبے سے پانچ لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔ ایک روز قبل تباہ ہونے والے اس جہاز پر سوار تمام آٹھ غیر ملکی ہلاک ہوگئے تھے۔

افغان ہوا بازی کے حکام کے مطابق یہ جہاز ایک امریکی کمپنی کے لیے کام کررہا تھا اورگر کر تباہ ہونے کے وقت وہ بگرام سے نیٹو افواج کے لیے رسد لے کر کابل آرہا تھا۔

نیٹو افواج کاکہنا ہے کہ یہ جہاز اتحادی افواج کا نہیں تھا اور افغان حکام کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پراس کی تلاش اور امداد کا کام جاری ہے۔

حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

رواں سال مئی میں افغانستان کی ایک نجی فضائی کمپنی پامیر ائرویز کا مسافر طیارہ بھی کابل کے قریب پہاڑیوں میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں سوار43ا افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG