رسائی کے لنکس

مشرقی افغانستان میں پانچ مشتبہ خود کُش حملہ آور ہلاک


مشرقی افغانستان میں پانچ مشتبہ خود کُش حملہ آور ہلاک
مشرقی افغانستان میں پانچ مشتبہ خود کُش حملہ آور ہلاک

افغان حکام نے کہا ہے کہ اُنو ں نے مشرقی صوبے پکتیا میں پانچ ایسے جنگجوؤں کو ہلاک کردیا جِن پر خوکُش حملوں کے منصوبے بنانے کا شبہ تھا۔

عہدے داروں نے کہا ہے کہ اِس سے پہلے کہ وہ پانچوں افراد پاکستان کی سرحد پر واقع ضلعے برمال میں اپنے ہدفوں تک پہنچ پاتے فوج نے اُنہیں ہلاک کردیا۔

قندھار کے جنوبی صوبے میں پیر کے روز پانچ مشتبہ طالبان اُس وقت ہلاک ہوگئے جب اُن کی موٹر گاڑی سڑک کے کنارے کسی بم سے جاٹکرائى۔مقامی حکام نے کہا ہے کہ تباہ شدہ کار سے جو کاغذات ملے ہیں ، اُن سے پتا چلتا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کا تعلق ممکنہ طور پر باغی تنظیموں سے تھا۔

اِسی دوران پیر کے روز ہی صوبہ غزنی میں ایک اور کار کے بارودی سُرنگ سے جاٹکرانے کے نتیجے میں تین عام شہری ہلاک ہوگئے۔

طالبان جنگجوؤں نے افغان حکومت، افغان فوج اور بین الاقوامی فوجوں کے خلاف اپنے خود کُش حملوں میں اضافہ کردیاہے۔

طالبان نے ہفتے کے دن قندھار شہر میں اُن کئى خودکُش حملوں کی ذمّے داری کا دعویٰ کیا تھا، جن میں 35 لوگ ہلاک ہوئے تھے۔

XS
SM
MD
LG